20 اپریل 2014
وقت اشاعت: 6:17
پشاور:حیات آباد بم دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افرد کیخلاف درج
جیو نیوز - پشاور…پشاور کے علاقے حیات آباد میں بم دھماکے کا مقدمہ نامعلوم شرپسندوں کیخلاف درج کرلیاگیا ہے۔ پولیس کے مطابق گذشتہ شب نور احمد نامی افغان تاجر کے گھر کے باہر دھماکہ ہوا۔حیات آباد فیز 2 میں ہونے والے دھماکے سے گھر کا نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ کا مقدمہ تھانہ حیات آباد مین نامعلوم شرپسندوں کیخلاف درج کرلیاگیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق متاثرہ تاجر کو بھتے کیلئے فون کالز موصول ہوئی تھیں۔