20 اپریل 2014
وقت اشاعت: 6:33
میدانی علاقوں میں شدید گرمی ، بالائی علاقوں میں سردی کی لہر برقرار
جیو نیوز - اسلام آباد…ملک کے بیشتر میدانی علاقے آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، ادھر بالائی علاقوں میں اب تک سردی کی لہر برقرار ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں ایک دفعہ پھر سے گرمی کی لہر میں اضافہ ہوگیا، پنجاب میں موسم قدرے بہتر ہے اور خیبر پختوخوا میں موسم آبر آلود ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر ، گلگت بلتستان، اسلام آباد،راولپنڈی ، گوجرانوالہ، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ آئندہ دو روز میں بلوچستان، سندھ میں کہیں کہیں تیز ہوائیں چلنے اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، جبکہ کوئٹہ، ڑوب، قلات، مکران، حیدرآباد، سکھر، کراچی اور لاڑکانہ ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔