20 اپریل 2014
وقت اشاعت: 6:49
سکھر:مسافر کوچ حادثے کا شکار،ہلاکتوں کی تعداد 42 ہوگئی
جیو نیوز - سکھر…ڈیرہ غازی خان سے کراچی آنے والی مسافر کوچ ٹریلر کو بچاتے ہوئے الٹ گئی، حادثے کے مزید 3 زخمی دم توڑ گئے، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد42 ہوگئی ہے، جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔حادثہ سکھر میں قومی شاہراہ پر سانگی کے قریب پیش آیا، جس مقام پر حادثہ پیش آیا وہاں سڑک کی تعمیر کا کام جاری ہے، پولیس کے مطابق مسافرکوچ سامنے سے آنے والے ٹریلر کو بچاتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی ، جبکہ زخمیوں کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔افسوس ناک سانحے میں خواتین اور بچوں سمیت 42 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں اور لاشوں کو تعلقہ اسپتال پنوں عاقل اور سی ایم ایچ منتقل کیا گیا ہے جہاں بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔