تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اپریل 2014
وقت اشاعت: 7:22

الطاف حسین کی جانب سے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد

جیو نیوز - لندن …متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیابھرمیں تمام مسیحی برادری کوایسٹرکی دلی مبارکبادپیش کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ وہ ملک کی بقاء وسلامتی ،استحکام اوردہشت گردی کے خاتمے کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے دنیا کو احترام انسانیت اورامن وبھائی چارے کادرس دیااور وقت کاتقاضہ ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے احترام انسانیت اورمذہبی رواداری کے اس پیغام کوفروغ دیاجائے اوران درندہ صفت سفاک دہشت گردوں کی نفی کی جائے جوملک میں دہشت گردی کے ذریعے عبادت گاہوں ،بزرگان دین کے مزارت ،اسکول و کالجوں اورجیتے جاگتے معصوم وبیگناہ انسانوں کونشانہ بنارہے ہیں۔ الطاف حسین نے مسیحی ماؤں، بہنوں، بھائیوں، بزرگوں اوربچوں کوایسٹرکی مبارکباد پیش کی اور کہاکہ وہ ا پنی عبادات میں امن عالم،فلاح انسانیت اور ملک کی بقاء وسلامتی اوراستحکام کیلئے دعاکریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.