20 اپریل 2014
وقت اشاعت: 7:38
حکومتی کمیٹی سے آئندہ چند روز میں ملاقات ہوسکتی ہے، پروفیسر ابراہیم
جیو نیوز - اسلام آباد…رکن طالبان رابطہ کمیٹی پروفیسر ابراہیم کا کہنا ہے کہ حکومتی کمیٹی سے ملاقات کے لیے تاریخ اور وقت کا تعین نہیں کیا گیا تاہم چند روز میں ملاقات ہوسکتی ہے۔ جیو نیوز سے بات چیت میں رکن طالبان کمیٹی رابطہ کمیٹی پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ دونوں جانب سے مشکلات آڑے آرہی تھیں تاہم ان میں خاصی حد تک کمی واقع ہوئی ہے، جس پر امید ہے کہ جلد ملاقات کے بعد کامیابی حاصل ہوگی تاہم تاریخ اور وقت کا تعین ابھی کیا جارہا ہے۔ پرفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ امن کے قیام کے لیے دونوں جانب سے ہی سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے جو مفید ثابت ہوگا۔