تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اپریل 2014
وقت اشاعت: 7:54

پشاور: نواحی علاقے ماشو خیل سے ایک ہی گھر کے 3 افراد اغواء

جیو نیوز - پشاور…پشاور کے نواحی علاقے ماشوخیل سے ایک ہی گھر کے تین افراد کو اغوا کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ماشوخیل میں نامعلوم افراد نے ایک گھر پر دستی بموں سے حملہ کیا اور گھر کے تین افراد کو اغوا کر لیا۔ پولیس کے مطابق بم دھماکوں سے حجر ے اور گھر کے تین کمروں کو نقصان پہنچا ہے۔اغوا ہونے والے افراد میں میاں شبیر، میاں فہد اور شکیل شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.