20 اپریل 2014
وقت اشاعت: 8:10
ملک مزید ڈکٹیٹر برداشت نہیں کرسکتا، قائد حزب اختلاف
جیو نیوز - لاہور…پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ملک مزید ڈکٹیٹر برداشت نہیں کرسکتا، پارلیمنٹ کی چھوٹی موٹی غلطیوں کو برداشت کرنا چاہئے۔ لاہور ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحفظ پاکستان بل پر خورشید شاہ نے کہا کہ میاں صاحب کو باور کرایا کہ یہ بل اچھا نہیں ہے، ان سے کہا، ہو سکتا ہے یہ بل آگے چل کر آپ کیلئے بھی مشکلات پیدا کرے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ طالبان سے مذاکرات جاری ہیں۔ قائد حزب اختلاف نے کا کہنا تھا کہ حامد میر پر حملہ انتہائی قابل افسوس ہے، جس قسم کا الزام آیا ہے، حکومت اور فوج کو مل کر اس کی انکوائری کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی سروے آیا ہے، مسلم لیگ ن کی 59 فیصد پرفارمنس دکھائی گئی ہے، لگتا ہے کہ مہنگائی ختم ہو چکی ہے، لوڈشیڈنگ ختم ہو چکی ہے، امن و امان کا کوئی مسئلہ نہیں۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ملک مزید ڈکٹیٹر برداشت نہیں کرسکتا، پارلیمنٹ کی چھوٹی موٹی غلطیوں کو برداشت کرنا چاہئے۔