20 اپریل 2014
وقت اشاعت: 8:26
حامد میر پر حملے کے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا، شہباز شریف
جیو نیوز - لاہور…وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے حامد میر پر حملے کو افسوسناک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حامد میر پر حملہ ایک افسوسناک واقعہ ہے ،دعا ہے حامد میرصحت یاب ہوکرجلد اپنی صحافتی ذمے داریاں شروع کردیں۔شہباز شریف نے امید ظاہر کی کہ تحقیقات کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا،حامدمیرپرحملے کے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے تک لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یقین ہے وفاقی حکومت واقعے سے متعلق انکوائری کیلئے بہت جلد اعلان کرے گی۔