تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اپریل 2014
وقت اشاعت: 8:26

حامدمیر پرقاتلانہ حملے کیخلاف مختلف شہروں میں احتجاج

جیو نیوز - کراچی …جیونیوز کے سینئر اینکر پرسن اور نامور صحافی حامد میر پر حملے کے خلاف پوری صحافی برادری سراپا احتجاج ہے اور ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے جارہے ہیں۔ واقعے کے خلاف اوباڑو، ملتان، ڈی آئی خان، نوشہرہ سمیت دوسرے شہروں میں صحافتی تنظیمں احتجاجی مظاہرے کررہی ہیں، جبکہ صحافیوں کا مطالبہ ہے کہ حملہ آوروں کو جلد ازا جلد گرفتار کیا جائے۔ تحریک انصاف کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی، مخدوم شاہ محمود قریشی اور جہانگیرترین نے جیو نیوز کے حامد میر پر قاتلانہ حملے کی پرزور مذمت کی ہے۔ جبکہ ملتان یونین آف جرنلسٹس برنا اور دستوری، الیکٹرونک میڈیا جرنلسٹ ایسوسی ایشن ساوٴتھ پنجاب اور دیگر صحافتی تنظیموں نے آج پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔اوباڑو میں پریس کلب کے سامنے صحافیوں سمیت دیگر سماجی اور سیاسی تنظیموں کی جانب سے ریلی نکالی گئی اور نیشنل پریس کلب سے مین چوک تک دھرنا دیا ہوا ہے۔ ادھر ڈی آئی خان میں ڈیرہ یونین آف جرنلسٹس اور مختلف تنظیموں کی طرف سے حق نواز پارک سے توپاں والی تک احتجاجی ریلی نکالی جارہی ہے، نوشہرہ میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ریلی نکالی گئی۔سوات میں صحافی تنظیمیں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں۔میرپور آزادکشمیر میں سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردارعتیق احمد خان اور مرکزی انجمن تاجراں نے حامد میر پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ پریس کلب میرپور کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جارہا ہے۔ اس موقع پرمظاہرین نے سینئر صحافی حامد میر پر حملے میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا اور کہا کہ حامد میر پر حملہ آزادیء صحافت پر حملہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.