تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اپریل 2014
وقت اشاعت: 8:42

بین الاقوامی میڈیا میں حامد میر پر حملے کی نمایاں کوریج

جیو نیوز - کراچی…دنیا بھر کے میڈیا نے جیونیوز کے سینیر اینکر پرسن حامد میر پر حملے کی خبر کو نمایاں کوریج دی ہے۔پاکستان میں صحافیوں کو لاحق خطرات پر بھی تشویش ظاہر کی گئی ہے صحافت کے میدان میں جس طرح حامد میر کی خدمات پاکستان تک محدود نہیں۔ اسی طرح ان پر حملے کے بارے میں پاکستان سمیت عالمی میڈیا میں بھی تشویش ظاہر کی گئی ہے۔ امریکا، برطانیہ اور بھارت سمیت اہم عالمی میڈیا میں الیکٹرانک کے ساتھ پرنٹ ورژن میں بھی جیونیوز کے سینیر اینکرپرسن پر حملے کے واقعے کو نمایاں کوریج دی گئی ہے۔ پاکستان میں صحافیوں کولاحق خطرات اور کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ کی طرف سے پاکستانی حکومت کو صحافیوں کی حفاظت یقینی بنانیکے مطالبے کابھی ذکرکیاہے۔سی این این نے حامد میر کی تصویر کیساتھ حملے کی خبر کی مکمل تفصیل شایع کی ہے۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے حامد میر پر حملے کی خبر کیساتھ ماضی میں ان پر ہونے والیبم حملے کے منصوبے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ نیویارک ٹائمز نے لکھا ہے کہ کراچی میں فوج کے ناقد صحافی کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ برطانوی اخبار دی انڈی پینڈینٹ نے اپنی ویب سائٹ پر حامد میر اور حملے کی زد میں آنے والی کار کی تصاویر کے ساتھ خبر شایع کی ہے۔ جبکہ حامد میر کے صحافتی کیرئیر پر بھی روشنی ڈالی ہے۔ بھارتی میڈیا میں ہندوستان ٹائمز نے بھی حامد میر کی فائل فوٹو کیساتھ حملے کا واقعہ تفصیلی طور پر بیان کیا ہے۔ٹائمز آف انڈیا میں جیونیوز کے سینیر اینکرپرسن پر حملے کی خبر نمایاں طور پر شامل کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.