20 اپریل 2014
وقت اشاعت: 9:30
گلگت بلتستان میں دھرنوں کا سلسلہ آج چھٹے روز بھی جاری
جیو نیوز - اسکردو…گلگت بلتستان عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر نو نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کیلئے آج چھٹے روز بھی اسکردو، چیلاس، گلگت سمیت پورے گلگت بلتستان میں دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے۔صوبائی حکومت ہسپتالوں کی فیس کے خاتمے کا نوٹیفکشن جاری کر دیا۔اسکردو میں عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر جنرل اسٹورز اور میڈیکل اسٹورز کھول دئیے گئے ہیں جبکہ ، ٹرانسپورٹ سمیت دیگر تمام کاروباری سرگرمیاں گزشتہ چھ روز سے معطل ہے جبکہ یادگار شہداء پر جاری مرکزی دھرنے میں لوگوں کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہوتا جار ہا ہے گلگت اور چیلاس میں بھی ہزاروں لوگوں کا دھرنا جاری ہے۔جہاں مظاہرین نے چیلا س میں گزشتہ روز سے شاہراہ قراقرم کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا ہے۔صوبائی حکومت نے سرکاری اسپتالوں سے فیسوں کے خاتمے کا نوٹفیکشن جاری کر دیا ہے جبکہ گندم کی سبسڈی کی بحالی کیلئے ثمری وفاقی حکومت کو بھیجنا کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسکردو اور گلگت میں عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماوں نے دھرنوں میں شریک مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران تمام مطالبات حل نہ کئے گئے تو بھوک ہڑتال شروع کر دی جائے گئی۔