تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اپریل 2014
وقت اشاعت: 9:47

لاہور:کار کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوارمیاں بیوی اور2بچے زخمی

جیو نیوز - لاہور…لاہورمیں والٹن روڈ پر تیز رفتارکار کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوارمیاں بیوی اور ان کے2بچے زخمی ہو گئے۔مشتعل افراد نے کار اْلٹا کر شیشے توڑ دیئے۔ پولیس نے کار سوار ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق والٹن روڈ پر ڈیفنس کی طرف سے آنیوالی تیز رفتارکار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی،جس سے موٹر سائیکل سوارمیاں بیوی اور2بچیزخمی ہو گئے۔زخمیوں کو جنرل اسپتال منتقل کر دیا گیا،حادثے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد وہاں جمع ہو گئی،جنہوں نے مشتعل ہو کر کار اْلٹا دی اور شیشے توڑ دیئے۔پولیس نے کار سوار ایک شخص کو پکڑ لیا۔ جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.