تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اپریل 2014
وقت اشاعت: 21:37

حامد میر پر حملہ میڈیا کی آواز خاموش کرنے کی کوشش ہے؛ خواجہ آصف

جیو نیوز - کراچی…وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حامد میر پر حملہ میڈیا کی آواز خاموش کرنے کی کوشش ہے، ملک میں برداشت اور رواداری کی روایات کا فقدان ہے، مخالفین کی آواز کوذاتی مسئلہ بنانے کی روایت سے قومیں تباہ ہوجاتی ہیں۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ذمہ داری سے کہتا ہوں کہ معاملے کی مکمل تفتیش کی جائیگی، اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، تحقیقات میں تمام چیزیں سامنے آجائیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.