21 اپریل 2014
وقت اشاعت: 8:34
منظور بگٹی قتل کیس ،مشرف کوئٹہ کی عدالت میں پیش نہیں ہوئے
جیو نیوز - کوئٹہ…کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نواب بگٹی قتل کیس کی سماعت کے دوران سابق صدر پرویز مشرف کی ضمانت دینے والوں کو پیش کرنے کے لئے دو گھنٹے کی مہلت دے دی،انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بگٹی قتل کیس کی سماعت جج طارق انور کاسی نے کی،اس موقع پر آفتاب شیرپاو اور شعیب نوشیروانی عدالت میں پیش ہوئے، تاہم سابق صدر پرویزمشرف عدالت میں پیش نہ ہوئے،سابق صدر کے وکیل کی جانب سے ان کے ضمانتیوں کو پیش کرنے کیلئے عدالت سے دو گھنٹے کی مہلت طلب کی گئی جو عدالت نے دیدی ،عدالت نے گذشتہ سماعت پر پرویز مشرف کو آج ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیاتھا۔