22 اپریل 2014
وقت اشاعت: 12:55
سندھ بھر میں آج سے انٹرکے سالانہ امتحانات کا آغاز ہو گیا
جیو نیوز - کراچی…سندھ بھر میں آج سے گیارہویں اور بارویں جماعت کے سالانا امتحانات شروع ہوگئے ہیں۔امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام کے لئے دفعہ 144 کانفاز کیاگیا ہے۔تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے تحت سندھ کے 10اضلاع میں سالانہ امتحانات شروع ہوگئے ہیں۔امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام کے لئے 30ویجلنس ٹیمیں مراکز کا دورہ کر رہی ہیں۔جیکب آباد میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کے پرنسل اکبر سرکی کا کہنا ہے کہ امتحانی سینٹر میں 4 سو سے زائد معروضی پرچے کم بھیجے گئے ہیں جس کی وجہ سے طلبا کا قیمتی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔نواب شاہ میں گیارہویں جماعت کے اردو کے پرچے کے دوران مختلف مراکز میں کھلے عام نقل کی جاتی رہی ہے۔