تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اپریل 2014
وقت اشاعت: 18:48

چمن کے مال روڈ پر دھماکا ،5افراد زخمی

جیو نیوز - چمن… بلوچستان کے شہر چمن میں مال روڈپردھماکا ہوا ہے جس میں 5افرادزخمی ہوگئے ہیں،پولیس کے مطابق دھماکا اتنا زوردار تھا جس سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکامال روڈ پر واقع ایک دکان کے سامنے کھڑی موٹرسائیکل میں ہوا جس سے موٹر سائیکل تباہ اور ساتھ کھڑی دوگاڑیوں کوبھی نقصان پہنچا۔پولیس دھماکے میں زخمیوں کے ساتھ ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہرکررہی ہے ،زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال چمن اور بعض اطلاعات کے مطابق کچھ زخمیوں کو فوری طور پر نجی اسپتال بھی منتقل کردیا ہے،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.