22 اپریل 2014
وقت اشاعت: 18:48
حامد میر پر حملے کیخلاف بلوچستان اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور
جیو نیوز - کوئٹہ… سینئرصحافی حامدمیرپرحملے کیخلاف بلوچستان اسمبلی میں مذمتی قرارداداتفاق رائے سے منظورکرلی گئی ہے۔اسپیکرجان محمدجمالی کی زیرصدارت بلوچستان اسمبلی کااجلاس ہوا جس میں معروف اینکر پرسن صحافی حامدمیرپرحملے کیخلاف مذمتی قراردادپیش کی گئی۔مذمتی قرارداد قائد حزب اختلاف مولانا عبدالواسع نے پیش کی۔قرارداد کے متن کہا گیا ہے کہ حامد میر پر حملہ قا بل مذمت ہے،حامدمیر پرکراچی کی مصروف شاہراہ پرقاتلانہ حملہ کیاگیا تھا۔