تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 اپریل 2014
وقت اشاعت: 4:28

مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی سماعت آج ہوگی

جیو نیوز - کراچی…سندھ ہائی کورٹ میں سابق صدرجنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی سماعت آج ہوگی۔سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے اپنے موکل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں پیر کو درخواست دائر کی ہے ۔ ان کا موقف ہے کہ کسی بھی عدالت نے پرویز مشرف کے بیرون ملک جانے پر پابندی نہیں لگائی ۔ اْن کا نام ایک سال پہلے ای سی ایل میں ڈالا گیا لیکن وجوہات آج تک نہیں بتائی گئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.