24 اپریل 2014
وقت اشاعت: 4:8
کوئٹہ: پولیس اہلکاروں پر تشدد ، 100 سے زائد وکلاکیخلاف مقدمات درج
جیو نیوز - کوئٹہ…کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں پر تشدد کے الزام میں 100 سے زائد وکلا کے خلاف دو تھانوں میں مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ایک مقدمہ سٹی تھانے میں ایس ایچ او کی مدعیت میں 100 سے زائد وکلا کے خلاف درج کیا گیا۔ وکلا پر سرکاری کام میں مداخلت ،ہوائی فائرنگ اورتوڑپھوڑ کی دفعات لگائی گئی ہیں ۔ دوسرا مقدمہ سول لائن تھانے میں پولیس اہلکار سید رضا کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ،تاہم رات گئے تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔