تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اپریل 2014
وقت اشاعت: 9:48

خیبر ایجنسی میں فورسز کی کاروائی ،12 شدت پسند ہلاک،15زخمی

جیو نیوز - پشاور…خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائی میں 12 شدت پسند ہلاک اور15سے زائد زخمی ہوگئے،کاروائی میں شدت پسند وں کے 6ٹھکانوں کو نقصان پہنچا ۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل باڑا اور وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں جیٹ طیاروں سے بم باری کی گئی ،کارروائی میں شدت پسندوں کے 6ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے شدت پسند اسلام آباد سبزی منڈی دھماکے ،پشاور اور چارسدہ میں ہونے والی دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے، دہشتگردی کے ان واقعات میں30سے زائد افراد جاں بحق اور 100سیزائدزخمی ہوئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.