24 اپریل 2014
وقت اشاعت: 11:40
خیبرایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،23دہشت گرد ہلاک
جیو نیوز - پشاور…خیبرایجنسی میں دہشت گردوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 23دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ کارروائی میں شدت پسندوں کے 9 ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے خیبرایجنسی کی تحصیل باڑا اور وادی تیراہ میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کی،جس میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو جیٹ طیاروں سے نشانہ بنایا گیا، کارروائی میں20 سے زائد دہشت گرد مارے گئے اورمتعدد زخمی ہوئے ،جبکہ9 ٹھکانے بھی تباہ کردیے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد اسلام آباد سبزی منڈی دھماکے، پشاور اور چارسدہ میں ہونے والی دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ ان واقعات میں پولیس اہلکاروں اور عام شہریوں سمیت 30سے زائد افراد جاں بحق اور 100 سے زیاہ زخمی ہوگئے تھے۔