24 اپریل 2014
وقت اشاعت: 22:39
ٹھٹھہ،سجاول اوربدین پرمشتمل نئے ڈویژن کے قیام کافیصلہ
جیو نیوز - ٹھٹھہ… ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے ٹھٹھہ،سجاول اوربدین پرمشتمل نئے ڈویژن کے قیام کافیصلہ کیا ہے ،24گھنٹوں کے اندرنئے ڈویژن کانوٹی فکیشن جاری کردیاجائیگا۔ان ذرائع نے مزید بتایا کہ:نئے ڈویژن کاہیڈکوارٹرمکلی میں قائم کیاجارہاہے۔بتایاجاتا ہے کہ گیار ہ اضلاع پرمشتمل حیدرآبادڈویژن کوتوڑکرنیاڈویژن قائم کیاجارہاہے۔