تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 اپریل 2014
وقت اشاعت: 15:6

لاہور ہائیکورٹ: جیواورجنگ گروپ کیخلاف درخواست واپس لینے پر مسترد

جیو نیوز - لاہور …لاہور ہائی کورٹ نے جیواورجنگ گروپ کے خلاف نجی ٹی وی کے اینکر کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر مستردکردی۔ عدالت نے قرار دیا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں۔نجی ٹی وی کے اینکر نے جنگ اورجیوگروپ کیخلاف ڈیکلریشن آف لائسنس کی منسوخی اورانتظامیہ کیخلاف غداری کامقدمہ درج کرنے کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیاتھا۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آپ آرٹیکل سکس پڑھ کرنہیں آئے۔ وہاں لکھاہے کہ وفاقی حکومت کودرخواست دیناپڑتی ہے۔ان الزامات کی دادرسی کیلئے بھی یہ عدالت مناسب فورم نہیں۔غداری کے مقدمہ کیلئے آئین میں طریقہ کاردرج ہے۔عدالت آئین سے تجاوز نہیں کرسکتی۔جسٹس اعجاز الاحسن کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی پرالزامات لگے ہیں توتب بھی آپ متاثرہ فریق نہیں بنتے۔ وزارت دفاع اوروفاقی حکومت نوٹس لے چکی ہے۔اعلی سطح جوڈیشل کمیشن بھی قائم ہوچکاہے اس کی رپورٹ کاانتظارکیاجائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.