تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 اپریل 2014
وقت اشاعت: 19:40

ریلوے کے عارضی ملازمین کے کنٹریکٹ میں تاحکم ثانی توسیع

جیو نیوز - اسلام آباد…وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر محکمہ ریلوے نے ہزاروں عارضی ملازمین کے کنٹریکٹ میں تاحکم ثانی توسیع کر دی۔محکمہ ریلوے نے عارضی ملازمین کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کر دیاہے۔ حکام کے مطابق انہیں یہ ہدایات وزیراعظم سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کی گئی تھیں۔ نوٹی فکیشن آنے پر ریلوے کی ورکشاپس، دفاتر اور پراجیکٹس میں کام کرنے والے ہزاروں عارضی ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.