26 اپریل 2014
وقت اشاعت: 23:22
پشاوراور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
جیو نیوز - پشاور…خیبر پختون خوا کے صدر مقام پشاور اور اس کے گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔فوری طور پر زلزلے کی شدت اور اس کے نتیجے میں ہونے والے کسی قسم کے نقصان کا علم نہیں ہوسکا ہے۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں اور دکانوں سے کلمہٴ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔