تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اپریل 2014
وقت اشاعت: 14:45

بنوں:پرانی دشمنی پر دو گروپوں میں فائرنگ، 3افراد جاں بحق

جیو نیوز - بنوں…بنوں میں پرانی دشمنی پر دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔واقعہ کے بعد دونوں گروپ کے افراد جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ٹاؤن شپ کے علاقے قمر قلعہ کے قریب اقوام وزیر قبائل کے دو گرپوں میں دشمنی چلی آرہی تھی آج دونوں گروپ کے افراد سامنے آئے تومعمولی بات پر تکرار کے بعد ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔واقعہ کے بعد دونوں گروپ کے افراد فرار ہوگئے جس کے بعد مقامی افراد نے لاشوں کو خلیفہ گل نواز اسپتال منتقل کردیا ہے۔پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.