تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 اپریل 2014
وقت اشاعت: 3:34

حامد میر پر حملہ، جوڈیشل کمیشن آج سے کارروائی شروع کرے گا

جیو نیوز - کراچی…معروف صحافی اور جیونیوزکے سینیئر اینکر حامد میر پر حملے کی تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ کی جانب سے قائم کمیشن آج سے اپنی کارروائی کا آغاز کررہا ہے، اس سلسلے میں سیکرٹری داخلہ ، آئی جی پولیس سندھ ، ڈی جی رینجرز، جوائنٹ ڈائریکٹر آئی بی اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔وزیراعظم کی درخواست پر سپریم کورٹ نے حامد میر پر حملے کی تحقیقات کے لئے جسٹس انورظہیر کی سربراہی میں 3رکنی کمیشن تشکیل دیا تھا۔ کمیشن کے دیگر اراکین میں جسٹس اعجاز افضل خان اور جسٹس اقبال حمید الرحمان شامل ہیں، کمیشن کا پہلا اجلاس پیر کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہوگا۔ اس سلسلے میں سیکریٹری داخلہ سندھ، آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز، جوائنٹ ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو، ڈی آئی جی ایسٹ پولیس، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ، ڈی آئی جی ٹریفک کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔ وزارت داخلہ کی جانب سے اخبارات میں پبلک نوٹس میں جاری کیا گیا ہے جس میں عوام سے کہا گیا ہے کہ عوام یا کسی بھی نجی و سرکاری ادارے کا کوئی بھی شخص جس کے پاس حامد میر پر حملے یا اس سے متعلق معلومات ہوں وہ متعلقہ مواد کے ہمراہ کمیشن میں اپنا بیان ریکارڈ کرائے، معلومات دینے والے کی شناخت خفیہ رکھی جائے گی جبکہ معلومات کے لئے اسلام آباد کے نمبر0519220002،0519213452 اور کراچی کے نمبر02199212302 اور موبائل نمبر 03205380538 پر اور ای میل ایڈریس raiz.scp@gmail.com پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.