28 اپریل 2014
وقت اشاعت: 4:6
میڈیا ایک ستون ہے، مولانا سمیع الحق
جیو نیوز - نوشہرہ…جمعیت علمائے اسلام س کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ میڈیا کے بغیر ملک زندہ نہیں رہ سکتا اور فوج کے بغیر تو ملک کا تصور ہی نہیں ہے۔نوشہرہ میں جیو نیوز سے بات چیت میں مولانا سمیع الحق نے کہا کہ ٹی وی اینکرز اس موضوع پر بحث مباحثہ نہ کریں، یہ وقتی چیز ہے جو انشاء اللہ جلد ختم ہوجائے گی۔ مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ میڈیا کے بغیر ملک زندہ نہیں رہ سکتا ہے اور فوج کے بغیر تو ملک کا تصور ہی نہیں۔مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ میڈیا بھی ریاست کا ایک ستون ہے اور اگر ایک ستون بھی ہلایا جائے تو فوج، پارلیمنٹ اور حکمرانوں کو نقصان ہوگا، اور دشمنوں کو فائدہ ہوگا۔