تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 اپریل 2014
وقت اشاعت: 7:37

پرویزمشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت آج ہو گی

جیو نیوز - اسلام آباد…سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت آج ہو گی۔کیس کی سماعت جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں 3رکنی بنچ کررہاہے۔ گزشتہ سماعت پر ملزم پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ صرف تحقیقاتی رپورٹ ہی نہیں بلکہ کیس سے متعلق تمام دستاویزات بھی فراہم کی جائیں۔جسٹس فیصل عرب نے ریمارکس دیے کہ رپورٹ خفیہ ہوتی تو وہ میڈیا پر نہ چلتی۔عدالت نے پرویز مشرف کو ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ فراہم کرنے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.