28 اپریل 2014
وقت اشاعت: 9:46
بھارتی فوج کی کوٹلی کے قریب کوٹیرا سب سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ
جیو نیوز - کوٹلی …بھارتی فوج کی کوٹلی کے قریب کوٹیرا سب سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی ہے۔عسکری حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے ایک ہفتے میں دوسری مرتبہ اشتعال انگیزی کی اور کوٹلی کے قریب کوٹیرا سب سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی۔عسکری حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔