28 اپریل 2014
وقت اشاعت: 13:48
کراچی:لیاری میں رینجرز کے ساتھ مقابلہ،گینگ وار کے دو ملزمان ہلاک
جیو نیوز - کراچی…کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں2 ملزمان ہلاک ہوگئے ۔ رینجرز ذرائع کے مطابق لیاری میں سلاٹرہاوٴس کے قریب رینجرزاورملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبالہ ہوا، جس کے دوران لیاری گینگ وار کے دو ملزمان بلال اور سجاد مارے گئے۔ ملزمان قتل سمیت دیگرجرائم کی وارداتوں میں ملوث تھے۔