تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 مئی 2014
وقت اشاعت: 20:10

عوام اور کارکنان کل پرامن یوم سوگ منائیں، الطاف حسین

جیو نیوز - لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کاواقعہ وحشیانہ کارروائی ہے، عوام اور کارکنان پرامن یوم سوگ منائیں، کارکنان وعوام اپنے جذبات قابومیں رکھیں۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے گزشتہ روز میمن گوٹھ سے ملنے والی ایم کیو ایم کے چار کارکنوں کی لاشوں کے حوالے سے رابطہ کمیٹی کی جانب سے سندھ بھر میں یوم سوگ کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ کارکنوں کی گرفتاری،مسخ شدہ لاشیں پھینکنے کے معاملے پر پہلے بھی آواز اٹھا چکے ہیں، تمام تر اپیلوں اور احتجاج کے باوجود حکومت کی جانب سے نوٹس نہیں لیا گیا۔ الطاف حسین نے مطالبہ کیا کہ صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ بند کرائیں، کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے، کارکنوں کے قتل میں ملوث افراد پر مقدمات قائم کیے جائیں۔ الطاف حسین نے کہا کہ پولیس، قانون نافذ کرنے والے ادارے کارکنوں کو قتل کر کے قہر الٰہی کو دعوت نہ دیں، کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل پر میرا دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے جاں بحق کارکنان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.