تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 مئی 2014
وقت اشاعت: 20:10

فائرنگ سے چیف آف وزیرستان ملک قادرسمیت2افرادجاں بحق

جیو نیوز - میرانشاہ …شمالی وزیرستان میں گاڑی پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے چشمہ پور میں نامعلوم ملزمان نے ایک گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چیف آف وزیرستان ملک قادر سمیت 2افرادجاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف آف وزیرستان ملک قادر بنوں جارہے تھے کہ راستے میں ان پر حملہ کیا گیا۔ واقعے کے فوری بعد جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی شخص کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.