1 مئی 2014
وقت اشاعت: 20:26
وزیراعلیٰ سندھ کی ایم کیو ایم کے کارکنوں کے قتل کی تحقیقات کی ہدایت
جیو نیوز - کراچی … وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کے قتل کے واقعے کی غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کرائیں۔انہوں نے ایم کیوایم کے کارکنان کے قتل پردکھ کااظہار کیا ہے،وزیراعلیٰ سندھ نے ایم کیوایم کے 4کارکنوں کی لاشیں ملنے کے واقعے کاسخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو ہدایت کی ہے کہ واقعے کی غیرجانبداراورشفاف تحقیقات کرائیں،انہوں نے کہا کہ قتل میں ملوث ملزمان کوپاکستان پروٹیکشن آرڈیننس کے تحت گرفتارکیاجائے۔