تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 مئی 2014
وقت اشاعت: 20:16

نیوکراچی انڈسٹریل ایریامیں پولیس کارروائی،3مبینہ دہشت گردگرفتار

جیو نیوز - کراچی…پولیس نے نیوکراچی انڈسٹریل ایریامیں کارروائی کرتے ہوئے 3مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ڈی آئی جی ویسٹ جاویداوڈھو کے مطابق ملزمان کالعدم مذہبی تنظیموں کے لیے بھی کام کرتے ہیں، جبکہ ان کا تعلق کالعدم قوم پرست جماعت سے بھی ہے،گرفتار ملزمان میں اسماعیل مری، محمد فاضل اور فیاض شامل ہیں۔ ڈی آئی جی جاوید اوڈھو نے دعویٰ کیا کہ ملزمان نے ایک سال پہلے کینٹ اسٹیشن کے قریب بس میں دھماکا کیا تھا، ملزمان نے حیدری میں موبائل کمپنیوں کی فرنچائز اور حیدری میں بوہری جماعت خانے کے قریب دھماکے کیے اور فائرنگ بھی کی تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان نے چند ماہ پہلے گلشن معمار میں مزار پر 6افراد کے گلے کاٹے تھے، ان ملزمان نے 12افراد کو ٹارگٹ کر کے قتل بھی کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.