2 مئی 2014
وقت اشاعت: 20:32
ایم کیو ایم ثبوت پیش کرے ، ایف آئی آر درج کرائے، ہم ساتھ دینگے، شرجیل میمن
جیو نیوز - کراچی…سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے چار کارکنوں کی ہلاکت پر افسوس ہے، قاتلوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، ایم کیو ایم ثبوت پیش کرے ، ایف آئی آر درج کرائے، ہم ساتھ دیں گے ۔ سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے ایم کیو ایم کے چار کارکنوں کے قتل کے حوالے سے تمام امن و امان کی بحالی کے اداروں سے معلومات حاصل کی لیکن کسی بھی ادارے نے انہیں گرفتار نہیں کیا، جس سے یہ بات واضح ہے کہ انہیں دہشت گردوں نے اغواء کرکے قتل کیا۔شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم ہماری حلیف جماعت ہے، امن و امان سمیت تمام معاملات کی جتنی ہماری ذمہ داری ہے اتنی ایم کیو ایم کی بھی ہے۔