تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 مئی 2014
وقت اشاعت: 6:18

سینئر صحافی اور جیو نیوز کے اینکر افتخار احمد کا عمران خان کو مناظرے کا چیلنج

جیو نیوز - لاہور…سینئر صحافی اور جیو نیوز کے اینکر افتخار احمد نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو مناظرے کا چیلنج کیا ہے۔ افتخار احمد نے عمران خان سے کہا ہے کہ الیکشن 2013ء سے متعلق جیو نیوز پر لگائے گئے الزامات کے ثبوت پیش کریں۔ سینئرصحافی افتخاراحمد کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان اپنی ٹیم کے ہمراہ آئیں اور مناظرہ کریں۔ انہوں نے سوال کیا کہ عمران خان نے 100صفحات کا وائٹ پیپر جاری کیا، اس میں ان الزامات کا ذکر کیوں نہیں کیا؟ ہے۔ ڈائریکٹر الیکشن سیل جیو نیوز افتخاراحمد کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اوران کی جماعت مسلسل جیو نیوز پر الزامات لگا رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.