تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 مئی 2014
وقت اشاعت: 22:7

عامر میر اور جیو کے دیگر متعلقہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

جیو نیوز - اسلام آبا د… ایڈیشنل سیشن جج اسلام آبا دنے آئی ایس آئی پر الزام لگانے پر عامر میراور جیو نیوزکے دیگر متعلقہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیاایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد نے ایک مقامی شہری کی درخواست پر آئی ایس آئی پر الزام تراشی کرنے کے الزام میں جیونیوز کے متعلقہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ درخواست کے باوجود پولیس متعلقہ حکام کے خلاف مقدمہ درج نہیں کررہی۔ جیو کی جانب سے فیصل اقبال ایڈووکیٹ نے عدالت میں موٴقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کو حق دعویٰ حاصل نہیں اور درخواست گزار متاثرہ فریق بھی نہیں ہے۔عدالت میں پولیس کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ درخواست گزار کی جانب سے مقدمہ کے اندراج کی درخواست نہیں ملی۔پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ جیو ٹی وی کا ہیڈ آفس کراچی میں ہے اور واقعہ بھی کراچی میں ہوا،تھانے مارگلہ کی حدود میں کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا۔جیو کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پولیس رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج کرنے کا حکم نہیں دیا جا سکتا۔جیو کے وکیل نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ اسلام آبادہائی کورٹ بھی ایک مقامی صحافی کی ایسی ہی درخواست خارج کر چکی ہے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست میں دیئے گئے ناموں میر شکیل الرحمان اور عامر میر سمیت نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.