تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 مئی 2014
وقت اشاعت: 22:24

حامد میر پر حملہ آزادی صحافت پر حملہ ہے، شرجیل میمن

جیو نیوز - کراچی…وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ حامد میر پر حملہ آزادی صحافت پر حملہ ہے،کوئی اخبار یا چینل بند نہیں ہونا چاہئے۔ روزنامہ جنگ کے نذیر لغاری کہتے ہیں کہ سابق صدر ضیاء الحق کا 5 سالہ سینسر بھی صحافیوں کی آواز نہ دبا سکا۔ کراچی کے نجی ہوٹل میں کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کی جانب سے آزادی صحافت کے عالمی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کے موٴقف کی تائید نہیں کرتے۔ جانتے ہیں 2013ء کے الیکشن میں دھاندلی ہوئی لیکن جمہوریت کی بقاء کیلئے نتائج قبول کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی ادارے یا میڈیا گروپ میں مسئلہ ہے تو کوئی حل کرنے والا نہیں۔ اس موقع پر جنگ کے نذیر لغاری نے کہا کہ سورماوٴں، بہادروں اور چمچماتی تلوار والوں تم ولن ہو گے اور حامد میر ہیرو۔ انہوں نے کہا کہ صحافی نہ ڈرے اور نہ ڈریں گے۔ اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی حامد میر پر حملے کی مذمت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.