تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 مئی 2014
وقت اشاعت: 1:37

عمران خان افتخار احمد کا چیلنج قبول کیوں نہیں کرتے، سردار حسین بابک

جیو نیوز - پشاور…اے این پی کے صوبائی پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس اگر ثبوت ہیں تو افتخار احمد کا چیلنج قبول کیوں نہیں کرتے، اگر پنجاب میں دھاندلی ہوئی ہے تو خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت کیسے آئی۔سردار حسین بابک کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کے بیانات سے اداروں میں ٹکراوٴ پیدا ہوسکتا ہے، انتخابات کے ایک سال بعد دھاندلی کے الزامات لگانا سازش سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج عمران خان کا ایک میڈیا گروپ کے خلاف ہونا اور بائی کاٹ کرنا غیر فطری عمل ہے، عمران خان کی پارٹی میڈیا کی پیداوار ہے، وہ خیبر پختونخوا کے مسائل پر توجہ دیں روز نئے ڈرامے نہ کریں۔سردار حسین بابک کا کہنا ہے کہ عمران خان جمہوریت کے لیے بہت بڑا خطرہ ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.