تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 مئی 2014
وقت اشاعت: 15:39

آپریشن سے امن ہوانہ طالبان حملوں سے شریعت نافذ ہوئی، پروفیسر ابراہیم

جیو نیوز - سوات …طالبان رابطہ کار کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم کا کہناہے کہ آپریشن سے امن قائم ہوانہ طالبان کے حملوں سے شریعت نافذ ہوئی، اب یہ لڑائی ختم ہوجانی چاہئے۔ انہوں نے یہ بات سوات میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ طالبان شوریٰ سے حکومتی اور طالبان کمیٹیوں کی ملاقات کے لئے کوشش جاری ہیں، ہماری کوشش ہے کہ بہت جلد وقت اور جگہ کا تعین ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے آپریشن سے امن قائم ہوا نہ طالبان کے حملوں سے شریعت نافذ ہوئی، اس لڑائی سے دونوں طرف کے ہزاروں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، اب یہ لڑائی ختم ہو نی چاہئے۔ پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ ہزاروں بے گناہ افراد جیلوں میں ہیں، جن کو عدالتوں میں بھی پیش نہیں کیا جارہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.