تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 مئی 2014
وقت اشاعت: 15:55

چینلز بند کرنا بصارت چھین لینے کے مترادف ہے،امیرالعظیم

جیو نیوز - لاہور…جماعت اسلامی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات امیرالعظیم نے کہاہے کہ چینلز بند کرنا ایسا ہی ہے جیسے دیکھنے والوں کی بصارت چھین لی جائے۔لاہور کے مقامی ہوٹل میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر العظیم نے کہا کہ صحافیوں کی یکجہتی ہوگئی تو چینلز یا اخبار کی بندش کا سوال ہی پیدا نہیں ہوگا۔ قاری اورناظرین کے اخبار اور چینلزسے رشتے کوکبھی ختم نہیں کیا جا سکتا۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے بزرگ صحافی عبدالحمید چھاپرا نے کہا کہ آزادی صحافت پر پابندی کیلئے ماضی کی طرح اس بار بھی کوشش ناکام ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.