5 مئی 2014
وقت اشاعت: 18:47
مری:حساس ادارے کا سامان سے بھرا ٹرک الٹ گیا، 2افراد جاں بحق
جیو نیوز - مری…مری میں سامان سے بھرا ٹرک الٹنے سے 2افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق مری کے علاقے کوہالہ روڈ پر کنڈان کے قریب حساس ادارے کا سامان سے بھرا ٹرک الٹ گیا۔ حادثے کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 شدید زخمی ہوئے۔جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔