6 مئی 2014
وقت اشاعت: 22:54
عمران خان کے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں:افتخار محمد چوہدری
جیو نیوز - اسلام آباد …سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے عمران خان کے الزامات کو جھوٹے اور بے بنیاد قرار دے دیا، کہتے ہیں کہ ریٹرننگ افسران کی تعیناتی چیف جسٹس نہیں، الیکشن کمیشن کرتا ہے، عمران خان کے الزامات کا جواب دینا بھی مناسب نہیں سمجھتا۔ اسلام آباد میں سانحہ ایف ایٹ کچہری میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے تعزیتی تقریب ہوئی۔اس موقع پر سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ چیف جسٹس کا انتخابا ت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، ریٹرننگ افسران کی تعیناتی الیکشن کمیشن کا کام ہے، 11مئی کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات بے بنیاد اور جھوٹ ہیں، وہ ان کا جواب دینا بھی مناسب نہیں سمجھتے۔ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدلیہ اور فوج ملک کے دو اہم ادارے ہیں ، ان میں تصادم کی بات کرنا درست نہیں۔ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ عدلیہ ملک کا اہم ترین ستون ہے اور اس کی ذمہ داری ہے کہ ملک میں عدل اور احتساب کا نظام قائم کرے۔