تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 مئی 2014
وقت اشاعت: 2:23

کراچی: فائرنگ اور پْرتشدد واقعات میں خاتون سمیت 8افراد ہلاک

جیو نیوز - کراچی…کراچی میں فائرنگ اور دیگر پْرتشدد واقعات میں خاتون سمیت 8افراد مارے گئے، جبکہ کیماڑی آئل فیلڈ میں موجوددو آئل ٹینکرزاور گلبائی میں بھی آئل ٹینکر میں دھماکا ہوا۔ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ رکنے کانام نہیں لے رہی۔ ملیر جامعہ ملیہ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا جبکہ گلشن اقبال بلاک 13 ڈی میں وسیم باغ کے قریب موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے معیز اللہ خان اور ارتضیٰ جعفری مارے گئے۔ دونوں نارتھ ناظم آباد کے رہائشی تھے۔ پاک کالونی میں فائرنگ سے عزیز بخش کو قتل اور اسکے بھائی بلال بخش کو زخمی کردیا گیا، بلدیہ ٹاؤن کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں بھی فائرنگ کی گئی جس سے50سالہ وزیر شاہ ہلاک ہوگیا، جبکہ محمودآباد، سہراب گوٹھ اور اورنگی ٹاؤن سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں ملیں۔ ادھرکیماڑی آئل فیلڈ کے پارکنگ ایریا میں کھڑے دو آئل ٹینکرز میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے جس سے آئل ٹینکرز کو نقصان پہنچا ، گلبائی کے قریب بھی ایک آئل ٹینکر میں دھماکا ہوا۔ آئل ٹینکر الٹنے سے دو افراد زخمی ہوئے۔ پولیس حکام کے مطابق تینوں آئل ٹینکرز میں میگنیٹک ڈیوائس لگا کر دھماکے کیے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.