7 مئی 2014
وقت اشاعت: 14:13
حکومت اورطالبان کے درمیان مذاکرات ڈیڈلاک کاشکارنہیں،یوسف شاہ
جیو نیوز - اسلام آباد…طالبان رابطہ کارکمیٹی کے رکن مولانایوسف شاہ نے کہا ہے کہ حکومت اورطالبان کے درمیان مذاکرات ڈیڈلاک کاشکارنہیں۔جلد ہی مذاکرات دوبارہ شروع ہوجائیں گے۔جیونیوزسے گفتگومیں مولانایوسف شاہ کاکہناتھا کہ مذاکرات میں تاخیربعض وجوہات کی بنا ہورہی ہے لیکن مذاکرات میں ڈیڈلاک نہیں۔ ان کا کہناتھا کہ طالبان سے ان کا مسلسل رابطہ ہے۔ تاہم اس حوالے سے انہوں نے خاموشی اختیارکرلی ہے کیونکہ یہ نازک معاملات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں تاخیررابطہ کارکمیٹی کے ارکان کی میڈیا کے ساتھ بات چیت کے باعث نہیں۔ان کا کہناتھا کہ مذاکرات میں کوئی بڑی رکاوٹ موجود نہیں۔اور معاملات میں جلد پیش رفت ہو گی۔