7 مئی 2014
وقت اشاعت: 20:39
وزیراعظم اداروں اورمیڈیا میں مصالحت کرائیں،امیر جماعت اسلامی کامطالبہ
جیو نیوز - پشاور…جماعت اسلامی پاکستان کے امیراورخیبرپختونخواکے سینئروزیرسراج الحق نے کہا ہے کہ وہ ملک کے مظلوم اورغریب عوام کومنظم کریں گے اور صوبے کے عوام کی خدمت بھی جاری رکھیں گے۔ ان کا کہناہے کہ وزیراعظم جیونیوزاورآئی ایس آئی کے درمیان مصالحت کرانے کی اپنی ذمہ داری پوری کریں۔ جیونیوزسے گفت گو میں امیرجماعت اسلامی پاکستان وسینئرصوبائی وزیرسراج الحق کا کہناتھا کہ ملک کے 95فیصدوسائل پراشرافیہ کا قبضہ ہے۔ اوروہ ملک بھرکے مجبور عوام کومنظم کرنا چاہتے ہیں۔ اور صوبہ کے عوام کی خدمت بھی جاری رکھیں گے۔ جنہوں نے ان پراعتماد کیا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ کے بعد وزارت کے حوالے سے جماعت سے مشاورت کروں گا، آئندہ بجٹ میں عوام حکومت کی پہلی ترجیح ہوگی اورنئے بجٹ میں تعلیم وصحت کے شعبوں پرفوکس رہے گا، سماجی بہبود اورفنڈزکے درست استعمال پربھی بجٹ میں توجہ مزکوزکی جائے گی۔ان کا کہناتھا کہ محکمہ خزانہ نے سالانہ ترقیاتی منصوبوں کے تمام فنڈزمتعلقہ محکموں کوجاری کردیے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ جیونیوزاورآئی ایس آئی کے درمیان وزیراعظم کومصالحت کے حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کریں اوروہ خود بھی سیاسی قائدین سے مشورکریں گے کہ قومی ایشوزپرسیاست نہ کی جائے۔