تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 مئی 2014
وقت اشاعت: 23:21

میرپورخاص :امتحانی مراکز کے باہر حل شدہ پرچے کی فروخت،طالبات کی بھی دیدہ دلیری

جیو نیوز - میرپورخاص …میرپورخاص میں انٹر کے امتحانات کے دوران امتحانی مراکز کے باہر حل شدہ پرچے کی فروخت کا سلسلہ جاری رہا، جبکہ نقل کرنے میں طالبات کی دیدہ دلیری نے بھی دیکھنے والوں کی آنکھیں کھول دیں۔ بدھ کے روز میرپورخاص تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام فرسٹ ائیر اسلامیات کے پرچے میں بھی نقل عروج پر رہی،طلبہ ہی نہیں طالبات بھی نقل کرنے میں کسی سے پیچھے نہیں رہیں۔تعلیمی بورڈ کی ویجلینس ٹیموں نے امتحانی مراکز کے دورے بھی کئے لیکن امتحانی عملے کی ملی بھگت نے نقل کرنے والے طلبہ و طالبات کو حوصلہ دئیے رکھا۔ دوسری جانب امتحانی مراکز کے باہر اسلامیات کے حل شدہ پرچے 200 روپے تک میں کھلے عام فروخت ہوتے رہے لیکن پولیس اور انتظامیہ صورتحال سے لاتعلق نظر آئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.