تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 مئی 2014
وقت اشاعت: 23:37

ملتان :فائرنگ سے انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ راشد رحمان جاں بحق

جیو نیوز - ملتان…ملتان کے علاقے کچہری روڈ پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے راشد رحمان ایڈووکیٹ جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق راشد رحمان انسانی حقوق کمیشن ملتان کے سربراہ تھے۔ نامعلوم ملزمان نے راشد رحمان ایڈووکیٹ کے چیمبر میں گھس کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ سے جونیئر وکیل اور ایک ملازم شدید زخمی ہوا ہے۔ راشد رحمان کی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتلا منتقل کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.