تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 مئی 2014
وقت اشاعت: 13:14

آزادکشمیر میں آج افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کا دن

جیو نیوز - مظفرآباد…وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کی اپیل پر آج آزادکشمیر میں افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا دن منایا جارہا ہے، اس موقع پر آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں پاک فوج اور قومی سلامتی کے اداروں سے یکجہتی کے لیے ریلیاں نکال جارہی ہیں۔مظفرآباد میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی زیرصدارت تقریب کا انعقادکیاگیا۔میرپور میں قومی تقریبات کمیٹی ،انجمن تاجراں اور سول سوسائٹی کے زیر اہتمام احاطہ کچہری سے ریلی نکالی گئی جس میں اسکولوں کے بچوں نے بھی شرکت کی۔آزادکشمیر کے دیگر اضلاع میں بھی پاک فوج کی حمایت میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.